پشاور ہائیکورٹ نے افغان طالبہ کے بارے میں اہم حکم جاری کر دیا۔
پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے درخواست گزار افغان طالبہ کو داخلے کے عمل سے نہ نکالنے کا حکم دے دیا۔
عدالت کے حکم نامے میں کہا گیا کہ افغان طالبہ کو پاسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے داخلے کے عمل سے نہ نکالا جائے، افغان طلبہ کیلئے مخصوص سیٹوں پر داخلہ کیلئے افغان پاسپورٹ اور ویزا رکھنا ضروری ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ طالبہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر بند ہے، بارڈر بند ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ حاصل کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔
امریکا میں دو ہزار افغان شہریوں کا دہشت گرد تنظیموں سے رابطوں کا انکشاف
درخواست گزار نے کہا کہ پاسپورٹ نہ ہونے کی بنیاد پر اسے داخلے سے محروم رکھا جا رہا ہے، عدالت نے کہا کہ فریقین اس حوالے سے تفصیلی جواب جمع کرائیں۔
عدالت نے افغان طالبہ کو داخلے کے عمل سے نہ نکالنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کردی۔
