امریکا میں دو ہزار افغان شہریوں کا دہشت گرد تنظیموں سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔
نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بائیڈن انتظامیہ کے دور میں امریکا آنے والے افغان شہریوں کی جانچ کے سست عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن الائیز ویلکم کے تحت 18 ہزار افغان شہری امریکا آئے، تلسی گبارڈ نے کہا کہ اس وقت آنے والے افغان شہریوں کی ٹھیک طرح سے جانچ نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن الائیز ویلکم کے تحت آنے والے تمام شہریوں کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور اس حوالے سے تمام ادارے متحرک ہیں۔
ٹرمپ کی ثالثی کامیاب، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا
انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں موجود 18 ہزار میں سے 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے براہ راست یا ممکنہ طور پر رابطے ہیں۔
امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ داعش اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں مسلسل امریکی سرزمین پر حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔
