ڈیرہ غازی خان، پی پی 289 ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
ڈی جی خان کے ریٹرننگ افسرکے مطابق مجموعی طور پر10 امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کرائے اس میں سرداردوست محمد خان کھوسہ اوراسامہ خان کھوسہ کے علاوہ انس عبد الکریم، اسامہ عبد الکریم، محمد حسین، محمد عباد خان، سید عبدالعلیم شاہ، افتخاراحمد اورظفربشیر شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا ہے تاکہ امیدواروں کی اہلیت اوردستاویزات کی درستگی کو تصدیق کیا جا سکے۔
اسکرٹنی کا مرحلہ مرحلہ وارجاری رہے گا اوراس دوران امیدواروں کی تفصیلات اوراعتراضات کی سماعت کی جائے گی۔
گلگت بلتستان میں عام انتخابات 2026 کا شیڈول جاری کر دیا گیا
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ یہ مرحلہ انتخابات کی شفافیت اور میرٹ پرمبنی عمل کو یقینی بنانے کے لئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔
امیدواروں اورسیاسی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام قانونی تقاضوں اورضوابط پرعمل کریں تاکہ ضمنی انتخاب کا عمل منظم اورباوقاراندازمیں مکمل ہو سکے۔
