آسٹریلیا: آسٹریلوی ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک پیراشوٹ ڈائیور کی زندگی بال بال بچ گئی جب اس کا ریزرو پیراشوٹ طیارے کے پروں میں پھنس گیا اور وہ ہزاروں فٹ کی بلندی پر ہوا میں لٹک گیا۔
یہ حادثہ 20 ستمبر کو ریاست کوئنزلینڈ میں پیش آیا، جب سیسنا 208 طیارے سے 16 ڈائیورز نے چھلانگ کی تیاری کی۔ رپورٹ میں کسی ڈائیور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
View this post on Instagram
تحقیقات میں شامل کیمرہ فوٹیج سے معلوم ہوا کہ جیسے ہی پہلا ڈائیور چھلانگ لگا رہا تھا، اس کا ریزرو پیراشوٹ طیارے کے بائیں پر کے فلیپ میں پھنس گیا، جس سے پیراشوٹ اچانک کھل گیا۔
اس دوران وہ ایک اور ڈائیور سے ٹکرا کر طیارے کی دم کے اسٹیبلائزر پر جا پھنسا۔ تقریباً 15 ہزار فٹ کی بلندی پر لٹکنے کے دوران پائلٹ نے طیارے کو مستحکم رکھنے کی کوشش کی اس دوران 13 دیگر ڈائیورز نے اس کے پاس سے چھلانگ لگا دی۔
فلوریڈا میں طیارہ ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران کار پر جا گرا ، خاتون زخمی
طیارے میں موجود باقی دو ڈائیورز نے بھی لٹکے ہوئے ڈائیور کے آزاد ہونے کے بعد چھلانگ لگائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پائلٹ ابتدا میں نہیں جانتا تھا کہ ہوا کیا ہے، اسے صرف محسوس ہوا کہ طیارہ اچانک اوپر اٹھ گیا اور رفتار کم ہو گئی۔
پائلٹ ایمرجنسی پیراشوٹ پہنے ہوئے تھے اور تمام ڈائیورز کے نکلنے کے بعد طیارہ چھوڑنے پر غور کر رہا تھا، مگر آخرکار طیارہ بحفاظت زمین پر اتار لیا۔
