لاہور، رنگ روڈ پر پیدل عبور کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق شہری نے غفلت اورلاپروائی کے باعث سڑک عبور کی، جس سے نہ صرف اس کی اپنی بلکہ دیگر افراد کی جان کو خطرہ لاحق ہوا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے ٹریفک میں خلل ڈال کر سڑک کے نظم و ضبط کو متاثر کیا، رنگ روڈ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے ڈیفنس سی پولیس کے حوالے کر دیا۔
حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی صورت میں سڑک عبور کرتے وقت احتیاط اختیار کی جائے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کی جائے، تاکہ کسی بھی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔
پنجاب حکومت کا یونیورسٹی طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم میں توسیع کا اعلان
پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے، اور شہری اپنی حفاظت کے لیے ذمہ داری کے ساتھ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔
