محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کااعلان کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سردعلاقوں میں تعلیمی ادارے 16 دسمبر 2025 سے 28 فروری2026 تک بند رہیں گے،گرم علاقوں میں تعلیمی ادارے 22 دسمبر سے 4 جنوری 2026 تک بند رہیں گے۔محکمہ تعلیم نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
قبل ازیں پنجاب حکومت نے بھی سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے ،صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے ایکس سے جاری پیغام میں کہا کہ صوبے کے تعلیمی ادارے 22 دسمبر 2025 سے 10 جنوری 2026 تک بند رہیں گے۔
