اسلام آباد، ن لیگ کے صدر نواز شریف نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے رہنماؤں اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی انتخابات میں کامیاب ہونے کیلئے بھرپور تیاری کرے گی۔
نواز شریف نے زوردیا کہ امیدواروں کے انتخاب میں میرٹ پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور پرانے ساتھیوں کے ساتھ ساتھ نئے امیدواروں کی شمولیت بھی شفاف اورمنصفانہ بنیادوں پر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا پارلیمانی بورڈ تمام رہنماؤں اور کارکنوں کی رائے سننے کے بعد ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرے گا تاکہ بہترین امیدوارمیدان میں آئیں۔
صدرن لیگ نے کہا کہ ہمیں ہر سطح پر نظررکھنی ہوگی کہ کون پارٹی کے ساتھ ہے اور کون پرایا انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کی فضا مثبت ہے اوراس کے نتائج بھی پارٹی کے حق میں آئیں۔
ن لیگ نے ملک میں جو سرمایہ کاری کی، وہ این ایف سی ایوارڈ سے بھی آگے نکل گئی اور صوبوں کو فنڈز ان کے حقوق کے مطابق ملنے چاہئیں، وفاق کی جانب سے دیے جانے والے فنڈز کے بہتر استعمال پر بھی زوردیا اورگلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کو بھی این ایف سی کے تحت مالی وسائل فراہم کیے جائیں۔
گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو عام انتخابات کی منظوری
نواز شریف نے اعلان کیا کہ وہ جلد وزیراعظم شہباز شریف سے اس معاملے پر بات کریں گے تاکہ دونوں علاقوں میں ترقی اور انتخابات کی تیاری میں مزید تیزی لائی جا سکے۔
انہوں نے پارٹی کارکنان اوررہنماؤں سے کہا کہ وہ اپنے عزم اور محنت سے پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنائیں اور میرٹ، شفافیت اورعوامی توقعات کو اولین ترجیح دیں۔
امیدواروں کی درخواستیں موصول ہونے پر گلگت اور آزاد کشمیر کا دورہ کروں گا، پنجاب میں فنڈزکا بہترین طریقے سے استعمال کیا جارہا ہے، ٹرانسپورٹ،صحت اور تعلیم کا بہتر نظام ہوگیاہے، ستھرا پنجاب اوراپنا گھراپنی چھت بہت اچھے منصوبے ہیں، پنجاب میں پاکستان کا سب سے بڑا کینسر اسپتال بن رہاہے۔
