کہوٹہ، آزاد پتن کے علاقے میں ہجیرہ سے راولپنڈی جانے والی وین دریائے پانی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو ٹیمیں کشتیوں اور دیگر آلات کے ذریعے وین کے ڈوبے ہوئے حصے کی کھوج کر رہی ہیں تاکہ ممکنہ طور پر باقی ماندہ افراد کو نکالا جا سکے۔
پشاور: بی آر ٹی بس کو حادثہ، ویڈیو وائرل
حکام نے متاثرہ خاندانوں سے رابطہ کیا ہے اور فوری طبی امداد فراہم کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق وین شدید بارش کے باعث پھسل کر دریائے پانی میں گر گئی، ریسکیو حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے میں محتاط رہیں اورامدادی کارروائیوں میں تعاون کریں۔
