ارجنٹائن کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے بھارت کے دورے کے سلسلے میں 13 دسمبر کو کولکتہ میں ایک شاندار استقبال کی تیاری جاری ہے، جہاں بالی ووڈ کے اسٹار شاہ رخ خان بھی ان سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق میسی اپنی تین روزہ بھارت کی ٹور کے دوران کولکتہ کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں مختلف تقریبات میں شریک ہوں گے، جن میں ان کے اعزاز میں منعقدہ پروگرام اور معروف شخصیات کی موجودگی متوقع ہے۔
شاہ رخ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ وہ اس تاریخی موقع پر میسی سے ملاقات کریں گے اور مداحوں سے بھی اس اہم تقریب میں شریک ہونے کی دعوت دی ہے۔

کولکتہ میں شائقین کی دلچسپی عروج پر ہے اور شہر میں میسی کے استقبال کا تہوار جیسا ماحول پیدا ہو گیا ہے، جہاں فٹبال کے اس عظیم کھلاڑی کے مداح بے صبری سے اس موقع کا انتظار کر رہے ہیں۔
حرا سومرو اور رنویر سنگھ کی تصویر پر مداحوں کی شدید تنقید
میسی کے دورے کے دیگر پروگراموں میں ان کے 70 فٹ بلند مجسمے کی رونمائی اور مختلف کھیل و تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں، جن کے لیے پہلے سے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
