انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا۔ اسٹار کھلاڑیوں کا لیگ چھوڑنے کے بعد آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2025 میں آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو 20 فیصد گر گئی ہے۔ آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو 12 ارب ڈالر سے کم ہو کر 9.6 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 ،ٹکٹس کی فروخت شروع، پوسٹر سے پاکستانی کپتان کی تصویر غائب
ممبئی انڈینز کی برانڈ ویلیو میں 9 فیصد کی کمی کے بعد فرنچائز ویلیو 108 ملین ڈالر رہ گئی، اسی طرح زشتہ سال کی نسبت رائل چیلنجرز بنگلور کی برانڈ ویلیو میں 10 فیصد کمی ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی سپر کنگز کی ویلیو میں 24 فیصد ، سن رائزر حیدرآباد 34 اور راجستھان رائلز کی برانڈ ویلیو میں 35 فیصد کمی ہوئی ہے۔
