پاکستان نے قرض پروگرام کے تحت زیادہ تر اہداف حاصل کر لیے، معاشی کارکردگی میں بھی بہتری آئی ،آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی رپورٹ کی مزید تفصیلات جاری کردیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشکل حالات اور سیلاب کے باوجود معیشت مستحکم ہوئی ،مالی کارکردگی مضبوط، پرائمری سرپلس 1.3 فیصد رہا،جو آئی ایم ایف ہد ف کے مطابق حاصل کیا گیا۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے1.3 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی
سیلاب کے بعد خوراک کی قیمتوں سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ،مہنگائی کا دباؤ عارضی ہے،ایک سال میں ذخائر 9.4 ارب سے بڑھ کر 14.5 ارب ڈالر ہو گئے۔آئندہ سالوں میں ذخائر مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
مضبوط پالیسیوں نے پاکستان کو حالیہ جھٹکوں سے نکالنے میں مدد دی،رواں سال معاشی ترقی توقع سے بہتر رہی ،حالیہ سیلاب نے اگلے سال کی معاشی رفتار کو کچھ کم کیا۔
آئی ایم ایف پروگرام درست سمت میں جاری ہے،پاکستان کو دونوں پروگرامز کی مد میں 1.2 ارب ڈالر کی قسط جاری کردی گئی۔
