ملکی زرمبادلہ کے ذخائر (foreign exchange reserves of pakistan)میں اضافہ ہو گیا ،دسمبر2025 کے پہلے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 2.37 کروڑ ڈالر بڑھے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 8 دسمبر کو 19.61 ارب ڈالرزہوگئے۔
غیر ملکی کرنسی خریدنے یا بیچنے والوں کی شناخت کی تصدیق نادرا سے لازمی قرار
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.17 کروڑ ڈالر اضافے سے 14.58ارب ڈالرزہوگئے،اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.20 کروڑ ڈالراضافے سے 5.025 ارب ڈالر ہیں۔
آج موصول ہوئی آئی ایم قسط آئندہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں شامل ہوگی۔واضح رہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق رقم اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی ہے،آئی ایم ایف نے 8 دسمبر کو پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی۔
طورخم سرحد کی بندش: افغانستان کو 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کا نقصان
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رقم موجودہ قرض پروگرام کی تیسری قسط کے طور پر پاکستان کو جاری کی گئی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات کی مد میں اضافی 20 کروڑ ڈالر بھی جاری کیے ہیں۔
