کراچی: سندھ حکومت نے ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان اور ڈیجیٹل سروسز کا آغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان نے پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے ملاقات کے دوران فوڈ اتھارٹی کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر خوراک نے بتایا کہ جلد آن لائن رجسٹریشن، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور ڈیجیٹل چالاننگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، جس سے عوام کو زیادہ شفاف اور مؤثر خدمات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام فوڈ اتھارٹی کے کام کو جدید بنانے اور صارفین کے لیے آسانیاں پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی نئی ہدایات، شیف اور ویٹرز کیلئے کیپ پہننا لازمی قرار
اس موقع پر مخدوم محبوب الزمان نے محترمہ فریال تالپورکوغیرمعیاری خوراک کے خلاف حالیہ کارروائیوں، محکمے کی ویٹ سٹاک پالیسی اور دیگراقدامات پر بھی بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر نے یقین دہانی کروائی کہ فوڈ اتھارٹی کی یہ ڈیجیٹل تبدیلیاں عوام کو بروقت اور مؤثر خدمات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی اور خوراک کے معیار میں بہتری لانے میں اہم کردارادا کریں گی۔
