سندھ میں سرکاری اور نجی کالجز میں سردیوں کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر 2025 تک ہوں گی۔
ان تعطیلات کے دوران انٹر سال اول و دوم کے ضمنی امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔
پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام سرکاری اور نجی کالجز کو ہدایت کی ہے کہ وہ نوٹیفکیشن پر مکمل عملدرآمد کریں۔
