پی سی بی نے بیٹر حیدر علی پر عائد عارضی معطلی ختم کرتے ہوئے انہیں دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حیدر علی سمیت کئی پاکستانی کھلاڑیوں کو بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیے گئے ہیں۔
ان کھلاڑیوں میں محمد نواز، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، فہیم اشرف، حسین طلعت، خواجہ نافع اور احسان اللہ بھی شامل ہیں۔
حیدر علی گزشتہ کئی ماہ سے کسی میچ کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔ وہ ستمبر میں مانچسٹر میں ریپ کے الزام سے بری ہوئے تھے، جس کے بعد پی سی بی نے تحقیقات مکمل ہونے تک انہیں معطل کر دیا تھا۔
الزامات ثابت نہ ہو سکے ، برطانیہ میں قومی کرکٹر حیدر علی کیخلاف ریپ کا مقدمہ خارج
یاد رہے کہ حیدر علی انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کے ساتھ موجود تھے جب ایک برطانوی نژاد پاکستانی خاتون نے ان کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروایا تھا۔
بعد ازاں مانچسٹر پولیس نے 25 ستمبر کو شواہد نہ ملنے پر کیس ختم کردیا اور عدالت میں مقدمہ لے جانے کی ضرورت نہ ہونے کی تصدیق کی۔
الزامات ختم ہونے اور معطلی اٹھائے جانے کے بعد اب حیدر علی بی پی ایل میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔
