اسلام آباد، شیر افضل مروت نے پارٹی نے کہا ہے کہ کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے بیرسٹر گوہر کو مین آف دی میچ قرار دیا، جس کا مقصد پارٹی کے اندر سیاسی صورتحال اور کارکردگی کو نمایاں کرنا تھا۔
ہم نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگوکرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبران محسوس کرتے ہیں کہ پارٹی درست سمت میں نہیں جا رہی اور فیصلے مناسب نہیں ہو رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ کچھ رہنما بہنوں کو خوش کرنے کے لیے جھوٹ بولتے ہیں، جس سے پارٹی کے اندراتحاد اوراعتماد متاثر ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں پارلیمانی پارٹی کو اپنے رویے اور فیصلوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے تاکہ پارٹی عوامی توقعات کے مطابق اپنی سمت درست کرسکے اور سیاسی اثر و رسوخ برقرار رکھ سکے۔
خیبرپختونخوا کو کھو نا نہیں چاہتے، گورنرراج نافذ کرنےکیلئے فیصلہ کیاجارہاہے، اختیارولی
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے ممبر ان نے کہا مزاحمت کی بجائے مفاہمت کی طرف جانا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات بیرسٹرگوہرکے کہنے پرکرائی گئی، پا رلیمانی پارٹی کے ممبران نے کہا کہ ہم ٹکراؤ کی سیاست نہیں چاہتے۔
