غزہ میں شدید برفباری اور بارش کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جس سے بے گھر فلسطینیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سیلابی پانی کئی امدادی کیمپس میں داخل ہو گیا ہے، جہاں مقامی افراد اور امدادی ادارے محدود وسائل کے ساتھ پناہ گزینوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کیمپس میں موجود ضروریات زندگی کا محدود و قلیل سامان بھی پانی میں تباہ ہو گیا، جس سے متاثرین کی زندگی مزید دشوار ہو گئی ہے اس صورتحال نے مقامی حکومت اور امدادی اداروں کے لیے بھی چیلنج پیدا کر دیا ہے۔
پاکستانی کیجانب سے فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
غزہ کے عوام نے حکام اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اورمتاثرین کو کھانے، پانی، ادویات اوردیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ انسانی بحران سے بچا جا سکے۔
