2025 میں مسافروں کی رائے کی بنیاد پر سعودی ایئر لائنز (Saudia) کے کیبن کریو کو دنیا کا بہترین عملہ قرار دیا گیا ہے۔
اس فہرست میں دیگر چار ایئر لائنز بھی شامل ہیں جن کے بارے میں مسافروں نے مثبت فیڈبیک دیا۔ ان میں سنگاپور ایئرلائنز، قطر ایئر ویز، ورجن اٹلانٹک، اور ایئر نیوزی لینڈ شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ایئر لائن کا عملہ پرواز کے دوران “پرسکون اور شائستہ انداز” میں مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کرتا ہے۔ مسافر طویل اور مختصر دونوں پروازوں میں یکساں اعلیٰ معیار کی سروس پر مطمئن نظر آئے۔
A burqa clad woman tries to set the plane on fire when the air hostess stopped her from smoking #Burqa must be banned worldwide , it’s a threat to security pic.twitter.com/GY02YD5JfB
— Amitabh Chaudhary (@MithilaWaala) November 15, 2025
سنگاپور ایئرلائنز اور قطر ایئر ویز نے اپنی مستحکم اور منظم کیبن سروس کے لیے پذیرائی حاصل کی، جبکہ ورجن اٹلانٹک اور ایئر نیوزی لینڈ کے عملے کو دوستانہ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے پر سراہا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ ایئر لائنز نہ صرف سفری تجربے کو آرام دہ بناتی ہیں بلکہ مسافروں کو محفوظ اور خوشگوار سفر کی ضمانت بھی دیتی ہیں۔
