لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ تعلیمی فیصلوں میں پرائیوٹ اسکولز کو بطور اسٹیک ہولڈر شامل کیا جائے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیوٹ اسکولز نے پاکستان میں تعلیم کے میدان میں اہم خدمات انجام دی ہیں۔ اور پرائیوٹ اسکولز کو مائنس کر دیا جائے تو ملک تعلیمی نقصان برداشت نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ اور سرکاری اسکول سہولیات نہیں دے سکتے تو پرائیوٹ اسکولز کے ساتھ تعاون ضروری ہے۔ دور دراز علاقوں میں پرائیوٹ اسکولز کی خدمات قابل تعریف ہیں۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ تعلیمی فیصلوں میں پرائیوٹ اسکولز کو بطور اسٹیک ہولڈر شامل کیا جائے۔ اور پرائیوٹ اسکولز میں کم فیس دینے والے بچوں کی طرف توجہ کی ضرورت ہے۔ غریب بچوں کو تعلیم دینے سے کمی نہیں بلکہ برکت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا بڑا اعلان، سرکاری اسکولوں میں اے آئی اور روبوٹکس کی تعلیم دینے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ اسکولز غریب بچوں کو تعلیم دیں۔ اور غریب بچوں کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ لوگ مشکل میں ہیں اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
