چین کے جنوبی شہر شانتاؤ میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔
چین کی سرکاری خبر ایجنسی شین ہوا کے مطابق آگ گزشتہ رات 9 بج کر 20 منٹ پر چار منزلہ عمارت میں بھڑکی اور تقریباً 40 منٹ میں بجھا دی گئی۔
حکام کے مطابق آتشزدگی کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ہانگ کانگ کی حالیہ ہولناک آتشزدگی میں ہلاکتوں کی تعداد 160 تک جا پہنچی ہے، جس کے بعد چین کی اعلیٰ قیادت نے رہائشی عمارتوں میں حفاظتی خامیوں کے خاتمے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
A residential #fire in #Shantou, #GuangdongProvince, late Tuesday killed eight people and injured four others, according to local authorities.
The Chaonan District Fire and Rescue Brigade of Shantou said in an early Wednesday notice that the fire broke out at 9:20 p.m. at a… pic.twitter.com/FWwDY0c8fP
— Shenzhen Daily (@szdaily1) December 10, 2025
گزشتہ ماہ چین نے ملک بھر میں اونچی عمارتوں کے فائر سیفٹی معیار کی بڑے پیمانے پر جانچ کا اعلان بھی کیا تھا تاکہ ایسے حادثات کو روکا جا سکے۔
شانتاؤ کی یہ آگ حالیہ برسوں میں چین میں پیش آنے والے کئی مہلک حادثات میں سے ایک ہے۔ اپریل میں ہیبی صوبے کے ایک نرسنگ ہوم میں آتشزدگی سے 20 بزرگ شہری ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ چند ہفتے بعد شمال مشرقی چین کے ایک ریستوران میں لگنے والی آگ نے 22 جانیں لے لی تھیں۔
