لاہورمیں سیشن جج کے چیمبر سے دو سیب اور ایک ہینڈ واش چوری ہونے کا انوکھا واقعہ پیش آیا جس پر اسلام پورہ پولیس نے ریڈر حبیب الرحمن کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔
درخواست گزار کے مطابق نامعلوم شخص نے سیشن جج کے چیمبر میں داخل ہوکر دو سیب اور ہینڈ واش چوری کیا، جن کی مالیت ایک ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کے لیے کیس نویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔
ترکیہ میں عدالت کے لاکر سے ایک ارب روپے مالیت کا سامان چوری
تفتیشی ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت چیمبر میں عملہ موجود نہیں تھا، جبکہ قریبی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے اور جلد گرفتاری کی توقع ہے۔
