اسلام آباد، وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے حوالے سے انتہائی اہم اور سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، عمران خان کا سیاسی انجام ایم کیو ایم اور بانی ایم کیو ایم سے مختلف نہیں ہوگا۔
رانا ثنا اللہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں جو پیغام دیا ہے وہ انتہائی دو ٹوک اور واضح ہے اور حکومت بھی اس کی مکمل تائید کرتی ہے، پیغام پوری PTI کیلئے وارننگ ہے کہ اگر وہ اسے مذاق سمجھتے ہیں تو نقصان اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اپنی بہن سے ملاقات کے بعد سامنے آنیوالے ٹوئٹ اوراستعمال کیے گئے الفاظ نے واضح کردیا ہے کہ معاملات انتہائی سنگین ہیں،عمران خان کیخلاف غداری کے مقدمے کا دروازہ بند نہیں ہوا۔
جیل کے باہر تماشا بنا تو ایک قیدی کو منتقل کر دیں گے، طلال چوہدری
انہوں نے مزید کہا کہ جلسوں میں کی جانے والی تقاریر اور بیانات کی وجہ سے انہیں بہت جلد جواب ملے گا اور بڑی قوت کے ساتھ ملے گا جو راستہ PTI اختیار کررہی ہے اس کا نتیجہ وہی نکلے گا جو ایم کیو ایم لندن کا نکلا آج دیکھ لیں، بانی ایم کیو ایم اور ایم کیو ایم لندن کہاں ہیں؟
انہوں نے طنزیہ طور پر یہ بھی کہا کہ عنقریب پاکستان تحریک انصاف اور اڈیالہ تحریک انصاف ہونے والا ہے، کیونکہ PTI کی اکثریت عمران خان کی موجودہ روش کا حصہ نہیں بنے گی۔
