آئی ایم ایف (imf)نے پاکستان کیلئے1.3 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی۔
واشنگٹن میں آئی ایم ایف کےایگزیکٹو بورڈ کا پاکستان سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں قرض پروگرام کی تیسری قسط کی منظوری دی گئی ۔
آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
پاکستان کیلئے ای ایف ایف موجودہ قرض پروگرام کی تیسری قسط منظور ہوئی ہے۔پاکستان نے 37 ماہ کا موجودہ قرض پروگرام ستمبر 2024 میں حاصل کیا تھا۔
ای ایف ایف پروگرام کی ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط ستمبر 2024 میں ملی تھی۔ای ایف ایف کے تحت ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط مئی 2025 میں ملی تھی۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے پروگرام آر ایس ایف کے تحت پہلی قسط منظور ہوئی جبکہ ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبل قرض کی2 اقساط منظور کی گئی۔
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، اعلیٰ افسران کے شفاف احتساب کا عمل شروع
حکومت نے معاشی اصلاحات پر عملدرآمد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔آئی ایم ایف نے جاری قرض پروگرام پر عملدرآمد کومضبوط قرار دیا۔
