اسلام آباد، وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی اڈیالہ جیل سے ممکنہ منتقلی کا واضح اشارہ دے دیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ اگر جیل کے باہر ہنگامہ آرائی کی گئی یا دوسرے قیدیوں کے لئے صورتحال خطرناک بنی تو ’’ایک قیدی کو منتقل کردیا جائے گا‘‘۔
انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان نے ہمیشہ دوسروں کے کندھوں پر سوار ہو کر سیاست کی، ’’اگر سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نہ ہوتے توعمران خان وزیراعظم تو دور کی بات، کونسلر بھی نہ بنتے‘‘۔
بھارت کیخلاف جنگ کے دوران سب ایک تھے اور رہنا بھی چاہیئے، بیرسٹرعلی ظفر
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے حالیہ بیان کے بعد حکومت اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرے گی، خیبر پختونخوا حکومت کو وفاقی معاملات میں انتشار پھیلانے کیلئے وسائل استعمال کرنیکی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیر مملکت نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے روزانہ ریاستی اداروں کے خلاف بیانات نشر کیے جاتے ہیں، عمران خان نے نہ کبھی اسرائیل کے خلاف بات کی اور نہ بھارت پرتنقید کی مگر پاکستانی اداروں کو نشانہ بنانا ان کا مستقل وطیرہ ہے۔
