قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے دوران ایوان میں ایک دلچسپ اور نادر واقعہ دیکھنے کو ملا۔
اجلاس کے دوران کسی رکن کے پیسے زمین پر گر گئے، جس پراسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے فوری طور پر نوٹس لیا اور پیسے ایوان میں لہرا کر اعلان کر دیا۔
اسپیکر نے بتایا کہ یہ پیسے اس وقت گرے جب اپوزیشن کے ارکان ایوان میں داخل ہونے سے قبل ایک رکن کے پاس سے زمین پر گرے۔
اس واقعے پر کئی اراکین نے فوری طور پر پیسے لینے کے لیے ہاتھ اٹھا دیے، اور اسپیکر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب تک 12 اراکین نے ہاتھ اٹھا دیے ہیں، ایوان میں یہ منظر دیکھ کر تمام ارکان قہقہوں پرمجبورہو گئے۔
اس دلچسپ واقعے نے اجلاس کے ماحول کو ہلکا پھلکا اور خوشگواربنا دیا اور میڈیا میں بھی اس لمحے کی ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں زوردار ٹاکرا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور جنید اکبر خان آمنے سامنے
اسپیکر ایاز صادق نے ارکان کو ہدایت دی کہ ایوان میں نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے یہ نوعیت کے چھوٹے واقعات بھی مزاحیہ انداز میں نمٹائے جا سکتے ہیں، تاکہ اجلاس کا ماحول دوستانہ اور خوشگوار رہے۔
یہ واقعہ نہ صرف ارکان کے لیے تفریح کا سبب بنا بلکہ عام عوام کے لئے بھی پارلیمانی سرگرمیوں میں دلچسپی بڑھانے والا لمحہ ثابت ہوا۔
