ملک بھر کے شہری رواں مہینے کے آخر میں ایک ساتھ 4چھٹیاں کر سکیں گے ۔
25 دسمبر بروز جمعرات ملک بھر میں قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش اور کرسمس منایا جائے گا۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی جبکہ سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔
سال 2026 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟
26 دسمبر بروز جمعہ بھی پاکستان کی مسیحی برادری کے لیے ایک اضافی تعطیل مقرر کی گئی ہے، جو کمیونٹی کی خصوصی مذہبی اور روایتی سرگرمیوں کے لیے دی جا رہی ہے۔
ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ملا کر شہری ایک ساتھ 4 چھٹیاں کرسکیں گے، جس سے لوگوں کو گھروں میں آرام، خاندانوں کے ساتھ وقت گزارنے اور سفری منصوبہ بندی کا موقع مل جائے گا۔
واضح رہے وفاقی حکومت نے رواں سال کے آغاز میں 2025 کا سالانہ تعطیلاتی کیلنڈر جاری کیا تھا، جس میں قومی اور مذہبی اہمیت کے تمام ایام کی تفصیلات شامل تھیں۔
گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد سکولوں کے نئے اوقات کار جاری
اسی کیلنڈر کے تحت 25 دسمبر کی ملک گیر تعطیل اور 26 دسمبر کی مسیحی برادری کے لیے مخصوص چھٹی پہلے ہی طے کر دی گئی تھیں۔
