پشاور: پشاور میں بی آر ٹی بس بے قابو ہو کر ٹریک کی حفاظتی جنگلوں سے ٹکرا گئی۔ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق حادثہ یونیورسٹی آف پشاور اور اسلامیہ کالج اسٹیشن کے درمیان پیش آیا۔ دوران ڈرائیونگ طبیعت خراب ہونے کے باعث ڈرائیور بس پہ قابو نہ رکھ سکا۔
حادثے میں بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ تاہم بس میں موجود تمام مسافر اور ڈرائیور مکمل طور پر محفوظ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی
بس حادثے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
