ملک کے بیشتر علاقے اس وقت خشک سردی (dry winter)کی لپیٹ میں ہیں ، بارشیں نہ ہونے سے موسمی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے ،پچھلے ماہ نومبرمیں بھی بارشیں معمول سے 72 فیصد کم ریکارڈ کی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا کہ موجودہ وقت میں زیادہ تر ماڈلز اس بات پر متفق ہیں کہ 18 سے 20 دسمبر 2025 کے دوران مغربی سلسلہ پاکستان میں داخل ہو سکتا ہے جس سے ملک میں اچھی بارشیں متوقع ہیں۔
موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
انہوں نے واضح کیا کہ یہ ایک طویل المدت پیشگوئی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان میں تبدیلی آ سکتی ہے، ہم ان تمام موسمیاتی تبدیلیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور آپ کو بر وقت آگاہ کرتے رہیں گے۔
دوسر ی جانب بلوچستان میں خشک سالی کی صورتحال پر محکمہ موسمیات نے پری الرٹ ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق صوبے کے مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں بارشوں کی کمی مزید شدت اختیار کر گئی ہے اور خشک سالی کی صورتحال میں مزید شدت آنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی سردی میں اضافے کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی ایڈوائرزی کے مطابق اس سال مئی تا نومبر مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں بارشوں کی کمی مزید شدت اختیار کر گئی ،بارش نہ ہونےسے ان علاقوں میں مسلسل خشک دنوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فروری 2026 تک درجہ حرارت معمول سے زیادہ اور بارش معمول سے کم ہونے کا امکان ہے ۔
