تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی علاقوں میں جھڑپوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق تھائی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ کمبوڈیا نے یکطرفہ طور پرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے نتیجے میں سرحدی علاقوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
تھائی وزارتِ خارجہ کے مطابق کمبوڈیا کی جانب سے اشتعال انگیزی کے بعد اب فوجی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک تھائی لینڈ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو مکمل طور پرمحفوظ نہیں کرلیا جاتا۔
ڈھاکہ میں اجتماعی قبر، حسینہ واجد دور کا خوفناک واقعہ سامنے آ گیا
دوسری جانب کمبوڈیا نے بھی سرحدی تناؤ کی ذمہ داری تھائی لینڈ پرعائد کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ وہ صرف دفاعی اقدامات کر رہا ہے۔
صورتحال کشیدہ ہونے کے باعث دونوں ممالک کی سرحد کے قریب آباد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ کئی دیہات کے رہائشی محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
