پاکستان کے دو نوجوان، سلمان حبیب اور حسن چوہدری، نے فوربس کی معروف فہرست ’30 انڈر 30 یونائیٹڈ اسٹیٹس 2026‘ میں جگہ بنا کر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔
اس فہرست میں امریکا کے 600 ابھرتے ہوئے نوجوان کاروباری اور پیشہ ور افراد کو شامل کیا گیا ہے جو مختلف شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
سلمان حبیب کو ’ٹرانسپورٹیشن اینڈ ایرو اسپیس‘ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ وہ ڈیلیوری ٹیکنالوجی کمپنی برَق کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔
یہ کمپنی کاروباری اداروں کو بغیر اپنی ڈیلیوری انفرااسٹرکچر بنائے، ڈیلیوری سروس فراہم کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ سلمان نے یہ کمپنی 2021 میں اپنے بڑے بھائی شعبان کے ساتھ مل کر قائم کی تھی۔
Pretty surreal to be on @Forbes 30 Under 30!
Really excited for what’s ahead and grateful for everyone who’s been part of the journey so far.https://t.co/GsIfQtQNvb@burqup @ForbesUnder30 pic.twitter.com/4kj6X6x6li
— Salman Habib (@M_SalmanHabib) December 2, 2025
فوربس کے مطابق برَق نے امریکا کے 4 ہزار سے زائد شہروں میں 500 سے زیادہ ڈیلیوری سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ایک نیٹ ورک میں جوڑ دیا ہے، جن میں اوبر اور ڈور ڈیش جیسی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
کمپنی اب تک سرمایہ کاروں سے ایک کروڑ ڈالر سے زائد سرمایہ حاصل کر چکی ہے اور البرٹسنز، سیف وے اور کروگر جیسے بڑے گروسری ادارے اس کے صارفین میں شامل ہیں۔ سلمان حبیب نے فوربس فہرست میں شامل ہونے کو ایک ناقابل یقین لمحہ قرار دیا۔
دوسری جانب حسن چوہدری کو ’وینچر کیپیٹل‘ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ بلیک راک پرائیویٹ ایکویٹی پارٹنرز میں وائس پریذیڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور گروتھ ایکویٹی سرمایہ کاری کی قیادت کر رہے ہیں۔
لیپ ٹاپ بیٹریوں سے آٹھ سال گھر کی روشنی برقرار رکھنے کا حیران کن کارنامہ
حسن 2023 میں پاکستان سے واپس امریکا گئے تھے جہاں انہوں نے بلیک راک کے گروتھ ایکویٹی پلیٹ فارم کے آغاز میں اہم کردار ادا کیا۔ گزشتہ دو برس میں وہ 800 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔
حسن چوہدری کے کریئر میں اب تک تین کامیاب بزنس ایگزٹس شامل ہیں جبکہ انہوں نے Groq اور Applied Intuition جیسی بڑی کمپنیوں میں بھی اہم سرمایہ کاری کی ہے۔ وہ بوسٹن میں قائم مصنوعی ذہانت کے ایک معروف فنڈ کے مشاورتی بورڈ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔
سخت ویزا قوانین ، برطانیہ کی یونیورسٹوں نے پاکستانی اور بنگلہ دیشی طلبہ کے داخلے روک دیئے
فوربس کے مطابق 2012 میں شروع ہونے والی اس فہرست کے لیے مقابلہ ہر سال سخت ہوتا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس برس منتخب ہونے والے نوجوان مصنوعی ذہانت کے انقلاب میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں اور روبوٹکس سے لے کر جدید سافٹ ویئر ٹولز تک نئی دنیا تعمیر کر رہے ہیں۔
