پاکستان کے معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمرنے کہا ہے کہ میں نعمان اعجاز سے ناراض نہیں، میں اس سے نفرت کرتا ہوں۔
خلیل الرحمان قمر حالیہ ٹی وی شو میں سے ان کے غصے اور اختلافِ رائے کے بارے میں سوالات کیے گئے، جس پر انہوں نے صاف گوئی سے اپنے موقف کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ ان کی ناراضگی کا مرکز نعمان اعجاز ہے۔
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے قوم سے معافی مانگ لی
خلیل الرحمان نے گفتگو کے دوران ماہِرا خان کے ساتھ ہوئے اختلاف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی بھولتا نہیں، میں معاف کر دیتا ہوں، یہ ہمارا رشتہ احترام اور عزت پر مبنی ہے۔
انہوں نے نعمان اعجازکے حوالے سے کہا کہ اس کے ساتھ میرا رویہ مختلف ہے، میں اس سے نفرت کرتا ہوں، یہ میں بالکل واضح طور پر بتاتا ہوں۔
خلیل الرحمان نے ماہرہ خان کے معاملے میں کہا کہ اس نے ایک غلطی کی، لیکن وہ اتنی اچھی دوست تھی کہ وہ مجھ سے فون کر کے پوچھ سکتی تھی، ‘خالد صاحب، یہ کیا ہوا؟’ ویسے تو میں کسی کو کچھ ایکسپلین نہیں کرتا، لیکن میں اسے ایکسپلین کرتا ہوں۔
کرینہ کپور میری بیوی رہ چکی ہیں ، مفتی قوی کا ایک اور حیران کن دعویٰ سامنے آ گیا
واضح رہے کہ خلیل الرحمان اور ماہرہ خان کے تعلقات میں تلخی اُس وقت شدت اختیار کر گئی جب اداکارہ نے 2020 میں ایک ٹویٹ کے ذریعے خلیل الرحمٰن کی جانب سے ماروی سرمد کے خلاف استعمال کیے گئے الفاظ کی مذمت کی اور اس بات پر حیرت ظاہر کی کہ خواتین کی تضحیک کے باوجود انہیں پروجیکٹس مل جاتے ہیں۔
