وزیراعلیٰ سندھ (murad ali shah)نے شفافیت کیلئےسندھ پبلک پروکیوٹمنٹ ریگولرٹی اتھارٹی کا استعمال لازمی قراردیدیا ۔تمام محکموں کو ٹینڈر سندھ پبلک پروکیوٹمنٹ ریگولرٹی اتھارٹی کے ذریعے جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سرکاری آلات کی خریداری سندھ پبلک پروکیوٹمنٹ ریگولرٹی اتھارٹی کے تحت کی جائیگی۔
کراچی میں 5000 بیڈز کا سب سے بڑا اسپتال، مراد علی شاہ کا اعلان
ٹینڈرنگ میں سندھ پبلک پروکیوٹمنٹ ریگولرٹی اتھارٹی کے علاوہ کوئی متبادل قابل قبول نہیں۔ سسٹم سے قومی و بین الاقوامی کمپنیوں کیلئےمسابقت کا عمل مضبوط اور مواقعوں میں اضافہ ہوگا۔
سندھ پبلک پروکیوٹمنٹ ریگولرٹی اتھارٹی ملک بھر کے پروکیورمنٹ سسٹمز کیساتھ منسلک ہے۔
