وفاقی دارالحکومت میں کھلے گٹروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے مہم شروع کر دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر خصوصی سروے ٹیمز ایسے گٹروں کی نشاندہی کر رہی ہیں جن کے ڈھکن غائب ہیں تاکہ فوری طور پر ان پر ڈھکن لگایا جا سکے۔
سروے کے دوران ٹیمز نے متعدد کھلے گٹروں کی نشان دہی کی ہے اور ان پر ڈھکن لگانے کا کام جاری ہے۔
ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ جس ایریا میں ڈھکن غائب ہوگا وہاں کے متعلقہ افسر سے وضاحت طلب کی جائے گی تاکہ ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی ایسے گٹروں کی نشاندہی کریں اور ضلعی انتظامیہ کی مدد کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اور شہر کی صفائی بہتر بنائی جا سکے۔
