اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعطم نیتن یاہو کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر 5 سال سے بدعنوانی کے مقدمات چل رہے ہیں۔
اسرائیلی صدر نے نیتن یاہو کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں صدر ٹرمپ کی دوستی اور ان کی رائے کا احترام کرتا ہوں لیکن اسرائیل ایک خودمختار ملک ہے اور اس کے قانونی نظام کا مکمل احترام ہونا چاہیے۔
سکیورٹی خدشات ، اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا
اسحاق ہرزوگ کا کہنا تھا یہ یقینی طور پر ایک غیر معمولی درخواست ہے، اسرائیلی عوام کی بھلائی میری پہلی، دوسری اور تیسری ترجیح ہے۔
واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر کو خط میں نیتن یاہو پر بدعنوانی کے الزامات کو سیاسی اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے معاف کرنے کی درخواست کی تھی۔
