بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں ایک شہری نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر گوپال اٹالیہ کو جوتا دے مارا۔
عام آدمی پارٹی کے ”گجرات جوڑو پروگرام“ کے دوران لیڈر کو جوتا پڑنے کے بعد ہنگامہ کھڑا ہو گیا اور عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا، جسے پولیس نے مداخلت کرکے گرفتار کیا۔
ملزم کی شناخت کانگریس کارکن چھترپال سنگھ جیڈیجا کے طور پر کی گئی، پولیس اسے زخمی حالت میں اسپتال لے گئی۔
بھارت ، فلمی اداکار اور نووارد سیاستدان تھلاپتی وجے کے جلسے میں بھگدڑ ، 39 افراد ہلاک
گوپال اٹالیا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کرانا چاہتے۔ تاہم انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اس طرح کے واقعات کے ذریعے عام آدمی پارٹی کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، مگر یہ حربے پارٹی کو ڈرا نہیں سکتے۔
A dramatic scene unfolded at a rally of the Aam Aadmi Party (#AAP) in #Gujarat's #Jamnagar on Friday.
During the rally, a man from the audience hurled a shoe at AAP MLA #GopalItalia.
The incident, which took place when the #Visavadar MLA was giving a speech during the party's… pic.twitter.com/bbPrII6atc
— Hate Detector 🔍 (@HateDetectors) December 6, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے پاس پولیس، نظام اور پوری سرکار ہے، اگر اے اے پی کو روکنا ہے تو عوام کی خدمت کریں، چپلیں اور جوتے پھینک کر عوام کا بھلا نہیں ہو گا۔
