متنازع بیانات کیلئے مشہور مفتی عبدالقوی نے بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے حوالے سے حیران کن دعویٰ کیا ہے۔
نجی چینل کے مطابق مفتی عبدالقوی نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ انہوں نے کرینہ کپور سے نکاح کیا تھا اور وہ ان کی بیوی رہ چکی ہیں۔ کرینہ سے ابتدائی تعلق 1996 میں بنا، اس وقت اداکارہ کی عمر تقریباً 21 سے 23 برس کے درمیان تھی، اور یہ تعلق 1999 تک قائم رہا۔
مفتی قوی کا قومی کرکٹ ٹیم کو جیت کیلئے دلچسپ نسخہ
ان کا کہنا تھا کہ وہ سیٹھ شاہد کے نام سے مشہور تھے ، ممکن ہے کرینہ سیٹھ شاہد کے نام سے متاثر ہوئی ہوں کیونکہ اس وقت وہ اتنی بڑی اداکارہ نہیں بنی تھیں۔
مفتی قوی نے کہا جب کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی کی تو کچھ بھارتی علماء نے ان کے نکاح کو ناجائز قرار دیا، لیکن میں نے خود کرینہ کے نکاح کو جائز قرار دیا۔
مفتی عبدالقوی کا ایشوریا رائے سے نکاح کے حوالے سے حیران کن دعویٰٰ
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایشوریا رائے کی جانب سے بھی نکاح کی پیشکش آئے تو میں تیار ہوں کیونکہ وہ شروع سے مجھے پسند ہے۔
