اسلام آباد، وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے واضح کیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہراب کسی قسم کا مجمع لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر پی ٹی آئی کے کارکن دوبارہ جمع ہوئے تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا احترام کے لائق ہیں تاہم انہیں بھی صوبے کے مینڈیٹ کے مطابق امن و امان کی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اگراڈیالہ جیل جانے کی کوشش کریں گے تو انہیں پہلے ہی ناکے سے واپس بھیج دیا جائے گا۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری کو خارج ازامکان قرارنہیں دیا جا سکتا، قانون سب کیلئے برابر ہے۔
محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے، چند پاکستانیوں کی حوالگی کا معاملہ ایجنڈے میں شامل
انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک بنانے اوراڈیالہ جیل کے باہرمجمع لگانے کا مینڈیٹ کسی کو نہیں ملا، یہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ اگر وقت کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے رویے میں بہتری آتی ہے تو ملاقاتوں کا امکان موجود ہے، لیکن فی الحال ماحول سازگار نہیں۔
انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے حالیہ بیان کی مکمل توثیق کرتے ہوئے کہا کہ اداروں نے جو مؤقف پیش کیا وہ حقائق پر مبنی ہے اور اس کی حمایت کرتے ہیں۔
