کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 8 دسمبر سے سردی میں اضافے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 8 دسمبر سے قدرے سرد ہوائیں چلنے کی وجہ سے خنکی بڑھ سکتی ہے۔ ملک کے شمالی علاقوں اور بلوچستان پر اثرانداز ہونے والے مغربی سلسلے کے سبب 8 دسمبر سے شہر کے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔ جس کی وجہ موسم مزید سرد ہو جائے گا۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی کے مطابق مغربی ہواؤں کے سلسلے کی وجہ سے بلوچستان میں سرد موسم کراچی پر بھی اثرانداز ہوسکتا ہے۔ اور کراچی میں شمال مشرقی بلوچستان کی ہوائیں خنکی میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں دسمبر کے وسط تک سردی کی انتہائی لہر کا کوئی امکان نہیں ہے۔ تاہم کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 اور زیادہ سے زیادہ 27 تا 29 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹ میٹرنگ سے متعلق اصلاحات آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرائی جائیں گی، اویس لغاری
چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ مغربی ہواؤں کے سسلے کی وجہ سے کراچی میں فی الوقت بارش کا امکان نہیں ہے۔
