اسلام آباد، وفاقی دارالحکومت میں بس ٹرمینلز پر وہیکل امیشن ٹیسٹنگ اور ایم ٹیگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے اور اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آئی ٹی اے) نے اس کارروائی کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انٹر سٹی، بین الااضلاعی اور بین الصوبائی بسوں کو 7 روزہ الٹی میٹم دیا گیا ہے تاکہ وہ ایم ٹیگ اور وہیکل امیشن ٹیسٹنگ مکمل کروائیں۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت میں یہ کارروائی نہ کرنے والی بسوں کے بس سٹینڈ کا این او سی کینسل کر دیا جائے گا۔
اس ضمن میں تمام بس ٹرمینلزکواحکامات جاری کیے جا چکے ہیں اورانہیں یومیہ بنیادوں پرانسپکشن اورایم ٹیگ رپورٹ جمع کروانے کی پابندی دی گئی ہے۔
پنجاب یونیورسٹی کی دھواں چھوڑنے والی بسوں پر پابندی، ای پی اے کا کریک ڈاؤن جاری
نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا مقصد شہر میں بسوں اورٹرانسپورٹ کے معیاری اورمحفوظ آپریشن کو یقینی بنانا اور فضائی آلودگی کم کرنا ہے یہ اقدام شہریوں کی سہولت اورماحول کی حفاظت کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہے۔
