جنوبی افریقا کے دارالحکومت پریٹوریا میں ہاسٹل پر مسلح افراد کے خوفناک حملے میں کم از کم 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آوروں نے رات گئے ہاسٹل میں گھس کراندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 25 افراد کو گولیاں لگیں۔
زخمیوں میں سے 14 افراد کو شدید تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد تعداد میں تین سے چار تھے اور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد میں مقامی شہریوں کے ساتھ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن بھی شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک
پولیس نے واقعے کو سنگین نوعیت کا دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے شہر بھر میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے گروہ تک پہنچنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مدد لی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات ہر پہلو سے جاری ہیں۔
