گوجرانوالہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے۔
ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پورے پاکستان میں (ن) لیگ کا نعرہ بلند ہوگا۔
وزیراعظم نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ کے عوام کو تاریخی منصوبہ دیا، انہوں نے کہاکہ ماس ٹرانزٹ سسٹم سے گوجرانوالہ کی تقدیر بدلے گی، گوجرانوالہ کے شہریوں کو سفری سہولیات میسر آئیں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ منصوبہ طلبہ، مریضوں، مزدوروں اور عام شہریوں کے سفر کو آسان بنائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، مریم نواز پنجاب میں ترقی کا نیا باب رقم کر رہی ہیں۔
نواز شریف نے پنجاب میں تعمیراتی سیاست کی بنیاد 1985 میں رکھی، نواز شریف کی تعمیراتی سیاست نے سازشی سیاست کو دفن کر دیا، وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا ہے، ایٹمی طاقت کی بدولت معرکہ حق میں تاریخی فتح ملی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے تعلیم، صحت اور سیف سٹی منصوبوں کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ چند سال پہلے لاہور آلودہ ترین شہر تھا، وزیراعلیٰ پنجاب کی شبانہ روز محنت کی بدولت آلودگی پر قابو پا لیا گیا۔
وزیراعظم و صدر کا خوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
پنجاب میں عوامی کامیابی شبانہ روز محنت کا ثمر ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں اگلے انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے، پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔
