ایشیائی ترقیاتی بینک نے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
ایشین بینک کے اعلامیہ کے مطابق قرض کی رقم پنجاب میں زراعت، تعلیم اور صحت کی سہولیات پر خرچ کی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق مجموعی رقم میں سے 12 کروڑ ڈالر کا رعایتی قرضہ ہوگا، مجموعی رقم میں 40 لاکھ ڈالر کی امداد شامل ہو گی۔
رقم کے ذریعے پنجاب میں تعلیمی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا، رقم سے پنجاب میں صحت عامہ کی سہولیات اور مراکز کی بہتری ممکن ہو سکے گی۔
خیبرپختونخوا حکومت نے سول سرونٹس قواعد 1989 میں ترمیم کر دی
رقم کے ذریعے چھوٹے کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی، اس سے چھوٹے کاشت کاروں کو جدید زرعی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔
