یو این ویمن ایشیا اور پیسیفک کی ریجنل ڈائریکٹر کرسٹین عرب نے ہانیہ عامر کو پاکستان میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے محفوظ اور شمولیتی ڈیجیٹل و مالیاتی ماحول کو فروغ دینے کے لیے نیا گڈول امبسڈر مقرر کیا۔
اس موقع پر کرسٹین عرب نے ہانیہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں اس مشن میں کردار ادا کرنے کی دعوت دی۔ ہانیہ عامر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آن لائن رویوں کو نئے سرے سے ترتیب دینا ہوگا اور نقصان دہ سماجی اقدار کو چیلنج کرنا ہوگا تاکہ خواتین اور لڑکیاں خوف کے بغیر کام کر سکیں، تعلیم حاصل کر سکیں اور اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں۔
ٹک ٹاکر پیاری مریم کے انتقال سے قبل کا آخری ولاگ وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
View this post on Instagram
اسپوٹائفائی کی 2025 رپورٹ میں طلحہ انجم سب سے زیادہ سنے جانے والے گلوکار قرار
اداکارہ نے کہا کہ بااختیاری کا حقیقی مطلب صرف اس وقت ہے جب حفاظت یقینی ہو، چاہے وہ آن لائن ہو یا آف لائن۔
یہ تقرری خواتین کے حقوق اور ان کی آن لائن و آف لائن حفاظت کے فروغ کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگی، جس میں ہانیہ عامر اپنا موثر کردار ادا کریں گی۔

