اسلام آباد، پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے درمیان تین اہم ترقیاتی منصوبوں پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ یہ معاہدے ملک میں انفراسٹرکچر، پبلک ٹرانسپورٹ اور پانی کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے کئے گئے ہیں۔
ایم ایل ون کراچی روہڑی سیکشن کے لئے 10 ملین ڈالرکی پراجیکٹ ریڈینیس فنانسنگ پردستخط ہوئے جبکہ کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ کیلئے 3.8 ملین ڈالرکی فنانسنگ منظورکی گئی ہے۔
مزید برآں بلوچستان واٹرریسورسزڈویلپمنٹ سیکٹرمنصوبے کے لئے 48 ملین ڈالرکی اضافی فنانسنگ کی منظوری دی گئی۔
معاہدوں پرسیکرٹری اقتصادی امورمحمد کریم اور سیکرٹری ریلوے مظہر علی شاہ نے دستخط کیے، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے معاہدوں کی توثیق کی۔
مریم نواز کی پیرا فورس میں شفافیت اور عوامی خدمت بہتر بنانے کی ہدایت
سیکرٹری اقتصادی امورنے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ملک کے اہم منصوبوں میں معاونت کا شکریہ ادا کرتے ہیں اوریہ تعاون پاکستان کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔
کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے حکومت پاکستان کے مضبوط عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بینک پاکستان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ یہ منصوبے ملک میں انفراسٹرکچر، پانی کے وسائل کے انتظام اور شہری ٹرانسپورٹ کے شعبے میں نمایاں بہتری لائیں گے۔
یہ معاہدے پاکستان میں ترقیاتی شعبے میں شفافیت، مالی استحکام اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لئے اہم قدم تصور کیے جا رہے ہیں۔
