لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پیرا فورس کی کارکردگی، نگرانی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ پیرا فورس کی شفافیت اور بہتر کارکردگی کے لیے جلد باڈی کیم نصب کیے جائیں۔
مریم نوازنے کہا کہ قانون ہرحال میں نافذ کیا جائے، مگرعوام کے ساتھ رویہ ہمیشہ درست، دوستانہ اور باعزت ہونا چاہیے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیرا فورس کی استعداد بڑھانے کیلئے خصوصی ٹریننگ سیشنز بھی منعقد کئے جائیں گے تاکہ اہلکارعوامی خدمت کے معیارکومزید بلند کریں۔
مزید براں عوامی خدمت کے ماحول کو محفوظ اورماحول دوست بنانے کے لئے پیرا فورس کوالیکٹرک وہیکلزفراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
کراچی میں 5000 بیڈز کا سب سے بڑا اسپتال، مراد علی شاہ کا اعلان
وزیراعلیٰ نے اسٹیٹ آف دی آرٹ پیرا ٹریننگ سنٹرقائم کرنے کی اصولی منظوری بھی دی تاکہ جدید تربیت کے ذریعے اہلکاراپنی کارکردگی اورعوامی اعتماد میں اضافہ کرسکیں۔
مریم نواز نے زور دیا کہ پیرا فورس اچھا کام کر رہی ہے، لیکن عوام میں نیک نامی کمانے کے لئے نتائج پر توجہ دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے والے تاریخ میں یاد رکھے جاتے ہیں، اس لیے ہراقدام میں شفافیت، ذمہ داری اوراحترام کو یقینی بنانا ہوگا۔
