ملک کے خلاف  بیانیہ پھیلانے اور سازش کرنے والے غدار ہیں، فیصل واوڈا

faisal wada

اسلام آباد، سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان بیرون اور اندرون ملک دشمنوں کو خود جواب دے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ جو لوگ ملک کے خلاف بیانیہ پھیلا رہے ہیں، وہ غداری کے زمرے میں آتے ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے منصوبے بھارت اورافغانستان سے ملی ہوئی سازشوں کے تحت چلائے جا رہے ہیں، جس کا مقصد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست نے دہشت گردوں اورملک کو نقصان پہنچانے والے عناصرکو پہلے ہی غدار قرار دے دیا ہے اوراب پاکستان اور قومی اداروں کے خلاف کوئی بھی غلط بیانیہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی عمران خان پر کڑی تنقید، بیٹوں کو فوج میں بھیج کر خوارج کے خلاف لڑنے کی دعوت

سینیٹرنے خبردار کیا کہ جو بھی ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہوگا، اسے قانون کے مطابق جوابدہ بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام اور قومی ادارے متحد رہیں تاکہ دشمنوں کے منصوبے ناکام ہوں اور پاکستان میں امن و استحکام قائم رہے۔

فیصل واوڈا کے مطابق یہ اقدامات ملک کی سالمیت اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہیں اور کسی بھی طرح کے ملکی دشمن بیانیے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp