الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 289 ڈیرہ غازی خان میں ضمنی انتخاب کا مکمل شیڈول جاری کردیا ہے۔
حلقے کی یہ نشست محمود قادرکے قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے آئینی تقاضوں کے مطابق انتخابی شیڈول جاری کیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسرکی جانب سے پبلک نوٹس 8 دسمبر 2025 کوجاری کیا جائیگا، جس کے بعد امیدوار10 سے 12 دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرا سکیں گے، جمع شدہ کاغذات کی اسکروٹنی کا عمل 18 دسمبرتک مکمل کر لیا جائے گا۔
کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائرکرنے کی آخری تاریخ 22 دسمبرمقرر کی گئی ہے جبکہ ان اپیلوں پر فیصلے 29 دسمبر تک سنائے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 30 دسمبر کو جاری کر دی جائے گی جس کے بعد انتخابی مہم کا آخری مرحلہ شروع ہوگا۔
پی ٹی آئی والوں کو اڈیالہ جیل کے باہر امن خراب نہیں کرنے دیں گے، عطا اللہ تارڑ
الیکشن کمشنر پنجاب نے بتایا کہ ضمنی انتخاب کی پولنگ 25 جنوری 2026 کو منعقد ہوگی اس موقع پر انتخابی عمل کو شفاف اور منصفانہ بنانے کیلئے سیکیورٹی، انتخابی مواد کی ترسیل اورانتظامی امورسے متعلق تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹرز کی سہولت اورصاف شفاف انتخابی عمل یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
