انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نومبر کے لیے مردوں کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس میں جنوبی افریقا، بنگلا دیش اور پاکستان کے کھلاڑی شامل ہیں۔
جنوبی افریقا سے سائمن ہارمر، پاکستان سے محمد نواز اور بنگلا دیش سے تاج الاسلام نومبر کے بہترین کھلاڑی کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔
ہارمر نے بھارت کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز میں 17 وکٹیں حاصل کیں، جس کے ساتھ 25 سال بعد پروٹیز نے بھارت میں پہلی سیریز جیتی۔
کولکتہ اور گوہاٹی ٹیسٹ میں ہارمر کی اوسط صرف 8.94 رہی، اور انہوں نے 6/37 کی شاندار بولنگ کے ساتھ پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔
جنوبی افریقی بیٹر کو اشارہ کرنے پر آئی سی سی نے ہرشیت رانا کو سزا سنا دی
تاج الاسلام نے آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں 13 وکٹیں حاصل کیں اور 2-0 کی فتح میں لیفٹ آرم اسپنر کا مرکزی کردار رہا۔ انہیں بھی پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز دیا گیا تھا۔
پاکستان کے محمد نواز نے ٹرائی سیریز میں 104 رنز اور 4 او ڈی آئی وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 11 وکٹیں اور 52 رنز اسکور کیے۔
فائنل میں سری لنکا کے خلاف ان کی 3/17 کی بولنگ میچ جیتنے میں فیصلہ کن ثابت ہوئی، جس کے بعد محمد نواز کو بھی پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز ملا۔
