اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہار قرار دے دیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت نے مرزا شہزاد اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا بھی حکم دیا۔
پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر متعدد بار طلب کیے جانے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ مرزا شہزاد اکبر کے خلاف مقدمہ کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا جاچکا ہے۔
مرزا شہزاد اکبر کیخلاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر متنازعہ بیانات کی بنیاد پر مقدمہ درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے دفاع کو مل کر ناقابل تسخیر بنائیں گے، وزیر اعظم
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مرزا شہزاد اکبر کے خلاف جولائی 2025 میں مقدمہ درج کیا تھا۔
