یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لیے یوٹیوب ری کیپ 2025 متعارف کر دیا ہے، جس کے ذریعے ہر صارف سال بھر میں دیکھی جانے والی ویڈیوز، چینلز اور موضوعات کا خلاصہ آسانی سے دیکھ سکتا ہے۔ یہ فیچر نہ صرف صارف کی دلچسپیوں کو ظاہر کرتا ہے بلکہ یہ بھی بتاتا ہے کہ وہ کس نوعیت کے ویور ہیں، جیسے ایڈونچرر، کریئیٹو اسپرٹ یا ڈریمر۔
یہ فیچر شمالی امریکا میں فعال ہوچکا ہے اور رواں ہفتے دنیا بھر میں صارفین تک پہنچ جائے گا۔ یوٹیوب ری کیپ زیادہ سے زیادہ 12 کارڈز پر مشتمل ہوتا ہے، جن میں سب سے زیادہ دیکھے گئے چینلز، بار بار دیکھی جانے والی ویڈیوز، دیکھنے کے رحجانات اور صارف کی شخصیت کی جھلک شامل ہوتی ہے۔
یوٹیوب کے مطابق یہ فیچر صارفین کی رائے کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے، جس کے لیے نو مختلف مرحلوں میں فیڈبیک جمع کیا گیا۔ اس عمل سے کئی قسم کی ناظرین کی شخصیات سامنے آئیں، جن میں ایڈونچرر، اسکل بلڈر، کریئیٹو اسپرٹ، سن شائنر، ونڈر سیکر اور کنیکٹر شامل ہیں، جبکہ فلاسفر اور ڈریمر جیسے پروفائل نسبتاً کم پائے گئے۔

یوٹیوب نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اب صارفین اپنا سالانہ ری کیپ براہِ راست یوٹیوب یا فراہم کردہ لنک کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں، جس میں اُن تمام لمحات اور تخلیق کاروں کا خلاصہ موجود ہوگا جنہوں نے 2025 میں اُن کی واچ ہسٹری کو متاثر کیا۔
موسیقی کے شوقین صارفین کے لیے یوٹیوب میوزک ایپ میں الگ میوزک ری کیپ سیکشن بھی شامل ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی پسندیدہ موسیقی اور پوڈکاسٹس کا سالانہ جائزہ دیکھ سکتے ہیں۔
Take a look at your year on YouTube!
Introducing YouTube Recap – a fun, shareable summary of the moments, interests, and creators that made your 2025.
You can find your unique Recap by going to the ‘You’ tab or clicking here: https://t.co/ypSrbnXWgU. Rolling out today in North… pic.twitter.com/HzhJcMe2lB
— TeamYouTube (@TeamYouTube) December 2, 2025
یوٹیوب کا یہ نیا فیچر صارفین کو ایک سادہ مگر دلچسپ انداز میں سال بھر کی واچ ہسٹری دوبارہ دریافت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
